أَمْوَٰلَهُمْ ۖ وَلَا تَتَبَدَّلُوا۟ ٱلْخَبِيثَ بِٱلطَّيِّبِ ۖ سورہ النساء آیت نمبر 2
(Do not exchange good wealth for bad wealth)ترجمہ۔ اچھے مال کو بُرے مال سے نہ بدل لو۔۔۔
(Fruit) تشریح۔۔۔ رمضان آرہا ہے، ہم جب پھل فروٹ
لینے جاتے ہیں، تو ریھڑی والوں نے یہ کیا ہوتا ہے کہ اپنے پاس پہلے سے ہی گندے گندے پھل ایک شاپر میں ڈال کر رکھے ہوتے ہیں، جب گاہک آتا ہے تو وہ پیسے کا لین دین کرنے کے بعد، اچھی چیز کے پیسے ادا کرتا ہے، اور گاہک کبھی خود اور زیادہ تر یھڑی کا مالک پھل اس کے سامنے اچھے اچھے اُٹھا کر شاپر میں ڈالتا جائے گا، پر ترازو پر رکھنے سے پہلے یا تولنے کے بعد، اپنے سامنے شاپر رکھ کر گھٹان لگاتا ہے، اور اس وقت وہ گندے گندے شاپروں والا تھیلا اچھے اچھے پھل والے شاپر سے تبدیل کردیتا ہے، گاہک پیسے پورے ادا کرکے وہ گلے سڑے پھل والا شاپر بغیر کھولے گھر لے جاتا ہے، جب روزہ کھولنے کے وقت شاپر کھولتا ہے تو اس میں گندے گندے اور گلے سڑے پھل ہوتے ہیں،۔۔۔ یہ دوکاندار اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں، کلمہ پڑھتے ہیں، پر پرلے درجے کے منافق ہیں۔ انہوں نے صرف نام کا کلمہ پڑھا ہوا، نہ یہ قرآن پڑھتے ہیں اور نہ یہ کوئی حدیث ۔۔۔۔ لیکن آپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں،۔۔۔ جبکہ قرآن میں لکھا ہوا ہے کہ اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔۔۔۔

Do not exchange good wealth for bad wealth.
