آج کی دیسی تاریخ – Desi Month Date Today in Urdu
نوٹ: یہ حساب دیسی شمسی کیلنڈر کی مقررہ تاریخوں کے مطابق ہے۔ روایتی بکرمی جنتریوں میں سنگرند (مہینے کا پہلا دن) کبھی ایک دن آگے پیچھے ہو سکتی ہے۔
ہر دیسی مہینہ کب شروع ہوتا ہے؟
| دیسی مہینہ | Roman | پہلی تاریخ (یکم) | دن | موسم / فصل |
|---|---|---|---|---|
| چیت | Chet | 14 مارچ | 31 | بہار، گندم پکنے لگتی ہے |
| بیساکھ | Vaisakh | 14 اپریل | 31 | گندم کی کٹائی، بیساکھی میلہ |
| جیٹھ | Jeth | 15 مئی | 31 | سخت گرمی |
| ہاڑ | Harh | 15 جون | 31 | شدید گرمی، دھان کی پنیری |
| ساون | Sawan | 16 جولائی | 31 | مون سون، بارشیں |
| بھادوں | Bhadon | 16 اگست | 30 | حبس اور بارش |
| اسو | Assu | 15 ستمبر | 30 | موسم بدلنا شروع |
| کاتک | Katik | 15 اکتوبر | 30 | دھان کی کٹائی، گندم کی بوائی |
| مگھر | Maghar | 14 نومبر | 30 | سردی کا آغاز |
| پوہ | Poh | 14 دسمبر | 30 | سخت سردی |
| ماگھ | Magh | 13 جنوری | 30 | دھند اور سردی |
| پھاگن | Phagun | 12 فروری | 30 (لیپ سال میں 31) | بہار کی آمد |
بہت سے لوگ روزانہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آج کی دیسی تاریخ کیا ہے۔ دیسی تاریخ خاص طور پر پنجابی اور دیہی ثقافت میں اہم سمجھی جاتی ہے اور صدیوں سے موسم، فصلوں اور روایتی معاملات کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔
دیسی کیلنڈر میں مہینوں کے نام عام گریگورین (انگریزی) مہینوں سے مختلف ہوتے ہیں۔ نیچے دی گئی جدول میں آپ کو انگریزی مہینے، ان کے اردو نام، دیسی / پنجابی نام اور ان کے انگریزی تلفظ ایک ساتھ ملیں گے۔
دیسی مہینوں کے نام (مکمل جدول)
| English Month | اردو مہینہ | دیسی / پنجابی نام | English Pronunciation |
|---|---|---|---|
| March – April | چیت | چیتر | Chet / Chaitar |
| April – May | ویساکھ | بیساکھ | Vaisakh |
| May – June | جیتھ | جیتھ | Jeth |
| June – July | ہاڑ | ہاڑ | Harh |
| July – August | ساون | ساون | Sawan |
| August – September | بھادوں | بھادوں | Bhadon |
| September – October | اسو | اسو | Assu |
| October – November | کاتک | کاتک | Katik |
| November – December | مگھر | مگھر | Maghar |
| December – January | پوھ | پوھ | Poh |
| January – February | ماگھ | ماگھ | Magh |
| February – March | پھاگن | پھاگن | Phagun |
دیسی کیلنڈر کی اہمیت
دیسی مہینے ہماری ثقافت، زراعت اور موسمی نظام سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔ کسان فصلوں کی بوائی اور کٹائی، جبکہ دیہاتی لوگ تہواروں اور روایتی دنوں کا حساب دیسی تاریخ کے مطابق رکھتے ہیں۔
اگر آپ آج کی دیسی تاریخ یا دیسی مہینوں کے نام جاننا چاہتے ہیں تو یہ جدول اور معلومات آپ کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔ مزید ایسی اردو معلوماتی تحریروں کے لیے وزٹ کرتے رہیں۔
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
آج کی دیسی تاریخ کیا ہے؟
اس صفحے کے اوپر دیا گیا خانہ آپ کے فون یا کمپیوٹر کی تاریخ کے مطابق خود بخود آج کی دیسی تاریخ دکھاتا ہے۔
دیسی مہینوں کے نام کیا ہیں؟
چیت، بیساکھ، جیٹھ، ہاڑ، ساون، بھادوں، اسو، کاتک، مگھر، پوہ، ماگھ اور پھاگن۔
دیسی سال کب شروع ہوتا ہے؟
پنجاب میں روایتی طور پر دیسی (بکرمی) سال چیت سے شروع مانا جاتا ہے، جبکہ فصلوں کا نیا سال یکم بیساکھ (بیساکھی، تقریباً 14 اپریل) کو منایا جاتا ہے۔
What is the desi date today?
The box at the top of this page shows today’s desi (Punjabi solar) date automatically. Desi months begin around the middle of each English month, e.g. Katik starts on about 15 October and Maghar on about 14 November.
