Beautiful Dua in the form of Poetry by “Javed”

Beautiful Dua | Islamic Poetry in Urdu by Javed

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

کرم کی ہو ہم پہ نگاہ یا الہی
کرو اپنی رحمت عطا یا الہی

ہدایت کا رستہ جو تو نے بتایا
اسی پہ ہمیں بھی چلا یا الہی

تیرے ذکر میں بسر ہوں سانسیں
نہ سانسوں کو کر تو جدا یا الہی

اس کے سوا تو تمنا نہیں ہے
تو کر معاف ہر اک خطا یا الہی

ہونٹوں پہ میرے درود سجا دے
نہ کچھ اور لب پہ سجا یا الہی

رکھنا ہے مجھ کو اپنا ہی محتاج
کسی اور کا نہ بنا یا الہی

شان رحیمی شان کریمی
گناہوں پہ میرے دکھا یا الہی

نبی کی چوکھٹ کر دے مقدر
ایسے مقدر جگا یا الہی

تیری عاحزی میں نم ہوں یہ آنکھیں
یوں انکساری سکھا یا الہی

اپنے نبی کا بنا دے دیوانہ
یوں عشق کا رنگ چڑھا یا الہی

ختم کر کے میری ساری خطائیں
پھر پاس اپنے بلا یا الہی

باطن و ظاہر کی ہیں جو وبائیں
دے ان سب سے شفا یا الہی

وقت قضا بھی یہ توفیق دینا
ہو لب پہ صلی علیٰ یا الہی

تیری ثناء میں تیری رضا پہ
کروں سب کچھ میں فدا یا الہی

سجدوں میں جا کر تجھ کو مناؤں
غفلت سے مجھ کو بچا یا الہی

گمراہی میں جب کھو جاؤں
تو توفیقِ توبہ دِلا یا الہی

نبی کے صدقے نبی کا روضہ
نگاہوں کو میری دکھا یا الہی

تو دو جہاں سے بڑھ کے مہرباں
سن لے جو کی التجاہ یا الہی

قبر و حشر میں جو پہنچے جاوید
تو کرنا اسے پھر ریہا یا الہی

(New Poetry by Javed)